اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام میں بحران جاری رہنے سے اصل فائدہ اسرائیل اٹھا رہا ہے اور کسی سے یہ بات پوشیدہ نہیں ہے کہ اسرائیلی حکومت امریکہ یورپ و عرب دنیا میں اپنے اتحادیوں نیز ترکی کے ذریعے اس بحران کو مزید طول دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے شام پر اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملے اور اس ملک کے قومی اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کے بارے میں کہا کہ اسرائیلی حکومت شام کے جنوب میں دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ اور دیگر مسلح گروہوں کی حمایت کر رہی ہے اور وہ ہر بار شامی فوج اور عوامی فورس کے حملوں سے ان گروہوں کو بچانے کے لیے کارروائیاں کرتی ہے۔
شام کے وزیرخارجہ نے مزیدکہا کہ دہشت گردوں کو عوامی حمایت حاصل نہیں ہے اور ان کے زیرکنٹرول علاقوں سے لوگوں کا نکلنا اور فوج کے پاس ان کا پناہ لینا اس کی تائید کرتا ہے۔
ولید المعلم نے ماسکو اجلاس کے بارے میں کہا کہ شام کے صدر نے ہدایت کی ہے کہ شام کا وفد اس اجلاس کو کامیاب بنانے کے لیے تمام تر کوششیں بروئے کار لائے۔ انہوں نے اس اجلاس میں بعض مخالف گروہوں کے شرکت نہ کرنے کے بارے میں کہا کہ جو بھی اس اجلاس میں شرکت کرے گا تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ وہ آئندہ مذاکرات میں شرکت کرنا چاہتا ہے اور جو اس کا بائیکاٹ کرے گا تو آئندہ اجلاسوں میں اس کا کوئی کردار نہیں ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169